کییف22جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)فلپائن کے جنوبی حصے میں نافذ مارشل لا میں توسیع کے لیے فلپائن کی پارلیمان کا ایک خصوصی اجلاس جاری ہے۔ صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے ملک کے جنوبی حصوں میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری لڑائی کے تناظر میں مارشل لا میں توسیع کی درخواست کی تھی۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ڈوٹیرٹے ممکنہ طور پر ملک کے جنوبی حصوں میں مارشل لا میں توسیع کی بابت پارلیمانی منظوری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ فلپائن کے جنوبی شہر ماراوی کے مرکزی حصے میں شدت پسندوں نے قبضہ کر رکھا ہے، جن کے خلاف گزشتہ دو ماہ سے فوجی آپریشن جاری ہے۔